اسلام آباد(آئی این پی ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کردئیے گئے ۔گریڈ 20، 19،18اور 17کے افسران کے تبادلے و تقرریاں کی گئیں، جبکہ ایف بی آر نے تقرریوں اور تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20کے 17اور گریڈ 19کے 67افسران، جبکہ گریڈ 18کے 54اور گریڈ 17کے 2افسران کے تقرریاں و تبادلے کیے گئے ہیں۔ایف بی آر کے یہ تبادلے و تقرریاں ان لینڈ ریونیو سروس میں کیے گئے۔