وفاقی بجٹ سے قبل ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے

 اسلام آباد (آئی این پی ) آئندہ وفاقی بجٹ سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے 54 افسران کو تبدیل کردیا گیا،جس میں گریڈ 17 سے 20 تک کے افسران شامل ہیں۔ اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے ہوئے ، جس میں 54 افسران تبدیل کردیئے گئے۔گریڈ20کے10افسران اورگریڈ19 کے 32افسران ، گریڈ 18 کے 10اور گریڈ 17 کے 2 افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گریڈ 20 کے راشد حبیب ڈائریکٹرڈی این ایف بی پیزکوئٹہ اور گریڈ 20 کے امجد الرحمان ڈائریکٹر کسٹمز ویلیوایشن لاہور تعینات کردیا گیا۔عمران چودھری کا ڈائریکٹر کسٹمز اکیڈمی اسلام آباد اور فوادعلی شاہ کا ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی سے چیف ریونیو ایف بی آر اسلام آباد تبادلہ کردیا گیا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا پاکستان کسٹم سروس گریڈ 20 کی منیزہ مجید ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی تعینات کیا گیا جبکہ گریڈ 20کی طیبہ کیانی کا کلکٹر لاہور سے کلکٹر کسٹم کراچی ایسٹ اور سعدیہ شیرازکاکلکٹر قاسم پورٹ سیڈائریکٹرٹرانزٹ ٹریڈ کراچی میں تبادلہ ہوا۔