جنرل سیکرٹری کی بھی تبدیلی کا امکان، عاطف خان اور ارباب شیر علی کو اہم ذمہ داریاں مل سکتی ہیں
پشاور(آئی این پی)جنید اکبر کے صوبائی صدر بننے کے بعد پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق صوبائی صدارت میں تبدیلی کیبعدتنظیمی سطح پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کی بھی تبدیلی کا امکان ہے، عاطف خان اور ارباب شیر علی کوبھی اہم ذمہ داریاں مل سکتی ہیں۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی ضلعی تنظیموں میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔