قطر ، سعودی عرب کا پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان

دونوں ممالک کا معاہدوں ،مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد کااظہار ہے
لاہور( آئی این پی)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ماحول پیدا ہونے کے بعد قطر اور سعودی عرب نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق قطر اور سعودی عرب کے ساتھ معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد کااظہار ہے۔سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان چونتیس مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہوئے ہیں جن میں خوراک ، سکیورٹی ، صحت ، تعلیم اور معدنیات جیسے اہم شعبوں میں تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پاکستان میں کاروبار دوست ماحول کی بہتری سے فائدہ اٹھانے کیلئے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے جس میں حالیہ اصلاحات کے بعد اضافہ ہوا ہے۔