بھارت میں ووٹر لسٹوں میں بڑے پیمانے پر متنازع نظرثانی کا عمل شروع

دہلی (آئی این پی) بھارت نے اپنے ووٹر لسٹوں میں نظرثانی کا متنازع عمل شروع کردیا ہے جس کے بارے میں سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں ووٹ کے حق سے محرومی کے خطرات کو بڑھا سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 3 ماہ پر مشتمل ووٹر رجسٹریشن کی اس مہم کو اسپیشل انٹینسو ریویژن(ایس آئی آر)کا نام دیا گیا ہے جس کا آغاز 12 ریاستوں اور علاقوں میں کیا گیا ہے