190 ملین پائونڈز پاکستانی عوام کے تھے، فیصلے سے مذاکرات متاثر نہیں ہونے چاہییں ‘ پی ٹی آئی خود بھی کہہ چکی ہے مذاکرات جاری رہیں گے چاہے فیصلہ کچھ بھی ہو، نواز شریف کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا :خواجہ آصف
پی ٹی آئی کو مذاکرات جاری رکھنے چاہئیں،، 190ملین پائونڈ تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن سکینڈل ہے:عطاء تارڑ‘ہر چیز کو سیاست سے جوڑنا غیر مناسب ہے، ملکوں کے نظام آئین، ضابطے اور قانون کے تحت چلتے ہیں:اعظم نذیر تارڑ
سیالکوٹ‘اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، چور چور کے نعرے لگانے والا خود ڈاکے میںملوث نکلا،جس وقت ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے لوگ جیلوں میں تھے اس وقت یہ ڈاکے کی پلاننگ کر رہا تھا، 190 ملین پائونڈز پاکستانی عوام کے تھے، نواز شریف کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا، سیاسی قوتوں میں مذاکرات کا سب سے بڑا حامی ہوں ،کوئی بتادے میں نے مذاکرات کی مخالفت کی ہو۔جمعہ کو 190 ملین پائونڈز کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آج طویل عرصے چلنے والا القادر یونیورسٹی کا فیصلہ سامنے آیا ، فیصلے میں ثابت ہوا چور چور کے نعرے لگانے والا خود ڈاکے میں ملوث نکلا، جس وقت ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے لوگ جیلوں میں تھے اس وقت یہ ڈاکے کی پلاننگ کر رہا تھا۔انہوں سیاسی قوتوں میں مذاکرات کا سب سے بڑا حامی ہوں ‘انہوں نے کہا اس فیصلے سے مذاکرات متاثر نہیں ہونے چاہئیں‘دریں اثناء پارلیمنٹ ہائوس کے باہر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے۔ 190 ملین پانڈ تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن سکینڈل ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، انصاف کا بول بالا ہوا ہے، یہ کیس سیاسی بنیادوں اور میڈیا پر لڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ پانچ پانچ کیرٹ کی انگوٹھیاں لی گئیں، زمان پارک میں 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا، قوم کو 80 ارب روپے کا ٹیکہ ذاتی فائدے کیلئے لگایا گیا، یہ معاملہ جائیداد کی قرقی کی طرف جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات جاری رکھنے چاہئیں، یہ تاثر بالکل نہیں جانا چاہیے کہ ایک فرد واحد کو کرپشن کیس پر سزا ملی تو مذاکرات نہیں کریں گے، مذاکرات کا مینڈیٹ کبھی بھی ڈیل یا این آر او دینا نہیں تھا، اس وقت ملکی حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہر چیز کو سیاست سے جوڑنا غیر مناسب ہے، یہ کریمنل کیس تھا، ملکوں کے نظام آئین، ضابطے اور قانون کے تحت چلتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بند لفافے میں ایک دستاویز لائی گئی،