پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بھی دھند اور سموگ نے ڈیرے ڈالے دیئے‘ معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے
لاہور، ملتان(سپیشل رپورٹر‘بیورو رپورٹ )پنجاب میں سموگ کے ڈیرے برقرار ہیں، فضائی آلودگی سے پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ،مارکیٹیں بند ہیں ،ایئر کوالٹی انڈیکس میں ملتان شہر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، ایئر کوالٹی انڈیکس 1900 سے تجاوز کر گیا، لاہور کا دوسرا نمبر ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے کئی شہروں میں بھی دھند اور سموگ نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں،موٹروے ایم فائیو شیرشاہ سے جھانگڑہ تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق پنجاب کی فضا مضر صحت قرار دے دی گئی ہے جبکہ ملتان پاکستان کا آلودہ ترین شہر بن گیا، اولیا کے شہر میں اے کیو آئی 1260 ریکارڈ کیا گیا ہے۔گرین لاک ڈائون کے باوجود لاہور کا آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر ہے، لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح760 تک پہنچ گئی ہے۔ دھند اور سموگ کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند کر دی گئی ہے، موٹروے ایم 2، لاہور سے کوٹ سرور تک بند کی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم3 سمندری سے درخانہ تک دھند ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بھی سموگ اور دھند کے ڈیرے برقرار ہیں