ڈ ونلڈ ٹرمپ کا صدر منتخب ہونا امریکی عوام کا فیصلہ تھا، اس کا احترام کرتے ہیں:وفاقی وزیر
اسلام آباد (بیورو رپورٹ )مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے سیاسی جماعت کا کہنا ٹرمپ آئے گا تو ان کے لیڈر کو آزاد کرائے گا، کسی لطیفے سے کم نہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر منتخب ہونا امریکی عوام کا فیصلہ تھا، اس کا احترام کرتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہم کسی بھی قومی ادارے کو کوڑیوں کے دام نہیں بیچیں گے، تحریکِ انصاف کے وزیرِ ہوا بازی کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ عدلیہ کے جو الانسز بڑھائے گئے اس کا جواب وزیرِ قانون دیں گے، وزیرِ اعظم جلد 5 سال کا معاشی روڈ میپ دینے جا رہے ہیں۔