بانی پی ٹی آئی نے ملک کے 64ارب روپے پر ڈاکہ ڈالا، یہ جرم نہ امریکہ نہ برطانیہ معاف کر سکتا ہے نہ پاکستان کے عوام معاف کرینگے
پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں اپنے دور میں شروع کئے منصوبے عوام کو بتائیں‘ رسیدیں مانگنے والے رسیدیں دکھانے سے بھاگ رہے ہیں
کراچی (آئی این پی)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے سیدیں مانگنے والے اب رسیدیں دکھانے سے بھاگ رہے ہیں،آرٹی ایس بٹھا کراناڑی کے حوالے حکومت کی گئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کے 64ارب روپے پر ڈاکہ ڈالا،پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں وہ اپنے دور میں شروع کئے گئے منصوبے عوام کو بتائیں،پاکستان کیخلاف پی ٹی آئی نے امریکا اور برطانیہ میں مظاہرے کئے ۔ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ملک سے اندھیروں کو ختم کیا،نوازشریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،چین کی مدد سے 25ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے سی پیک شروع کیا۔نوازشریف کے اقدام سے بیرون ملک سے سرمایہ کار آئے،2017میں سازش کے تحت نوازشریف کو عہدے سے ہٹایا گیا‘انہوں نے کہا یہ دوسروں کو چور ڈاکو کہتا تھا رسیدیں مانگتا تھا جب اس کی رسیدیں دکھانے کی باری آئی تو پتہ چلا اس نے پاکستان پر64 ارب کا ڈاکہ ڈالا ہے، عمران خان نے غریب عوام کے 64 ارب روپے پرڈاکہ ڈال کر کھایا، عمران خان کا یہ جرم نہ امریکہ معاف کر سکتا ہے نہ برطانیہ معاف کر سکتا ہے نہ پاکستان کے عوام معاف کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ میں کوئی لیڈر 64 ارب روپے کا ڈاکہ خزانے میں ڈالے گا تو اپنی قوم کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا، آج پی ٹی آئی والے کس منہ کے ساتھ اپنے لیڈر کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں، آپ کو شیخ رشید کا بیان یاد ہے جب انہوں نے کہا تھا کہ شکر ہے کہ ہماری حکومت چلی گئی ورنہ لوگوں نے ہمیں بڑے پتھر مارنے تھے، چیئرمین ایف بی آر کا بیان یاد ہے انہوں نے گواہی دی تھی کہ عمران خان کے دور میں ملک دیوالیہ ہو چکا تھا۔