مغربی بنگال کی دیوار پر آزاد کشمیر اور آزاد فلسطین کے نعرے درج

 سرینگر (آئی این پی)بھارتی ریاست مغربی بنگال میں جادھو پور یونی ورسٹی کے قریب ایک دیوار پر آزاد کشمیر اور آزاد فلسطین کے نعرے درج کردیے گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ یکم مارچ کو ریاستی وزیر تعلیم برتیا باسو کے قافلے میں شامل کار کی ٹکر سے دو طلبا کے زخمی ہونے کے بعد جاری مظاہروں کے دوران پیش آیا ہے۔یونی ورسٹی کے گیٹ نمبر تین کے قریب ایک دیوار پر کالے رنگ سے آزاد کشمیر اور آزاد فلسطین کے نعرے تحریر کیے گئے ہیں۔تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ نعرے کس تنظیم کی طرف سے تحریر کیے گئے ہیں۔