پی ٹی آئی کے ساتھ سنجیدگی سے بات چیت کر رہے ہیں:احسن اقبال

بانی پی ٹی آئی دوسروں کو کہتے تھے رسیدیں دکھائیں ، اب وہ خوو بھی   رسیدیں دکھا  ئیں
 ہم تحریکِ انصاف کو میثاقِ معیشت کی دعوت دیں گے:وفاقی وزیر کی نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی )   وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے  بانی پی ٹی آئی دوسروں کو کہتے تھے رسیدیں دکھا، اب آپ بھی رسید دکھا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  سرکاری تحائف کی رسید دکھا دیں، آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا، جو شخص جوڈیشل ریمانڈ پر ہوتا ہے تو رہائی عدالت سے ہوتی ہے۔ میں نے بھی بانی پی ٹی آئی کے بنائے جھوٹے کیس بھگتے، ہم نے مقدمے لڑ کر عدالتوں سے رہائی حاصل کی، باہر کسی کے پاں نہیں پڑے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ آئین و قانون کے دائرے میں جو مطالبہ ہو گا حکومت اس پر غور کرے گی، امید کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے دوست بھی کھلے دل سے مذاکرات کریں گے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ سنجیدگی سے بات چیت کر رہے ہیں، ہم تحریکِ انصاف کو میثاقِ معیشت کی دعوت دیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ سڑکوں پر فساد اور انتشار نہ ہو۔