ٹرمپ مسلسل اسلام مخالف، خواتین مخالف اور نسل پرستانہ رویہ اختیار کر رہے ہیں
جو دراصل ان کی شخصیت کا اصل عکس ہے،مئیرلندن کا امریکی صدر کے بیان پر ردعمل
لندن(آئی این پی )لندن کے میئر سر صادق خان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست، جنس پرست، خواتین اور مسلمان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوں یسا محسوس ہوتا ہے میں بغیر کرائے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دماغ میں موجود ہوں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے مئیرلندن صادق خان نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات ان کی انتہاپسند سوچ کو ظاہر کرتے ہیں اورلگتا ہے میں ٹرمپ کے دماغ میں بغیر کرائے کے رہ رہا ہوں۔میئرِ لندن نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل اسلام مخالف، خواتین مخالف اور نسل پرستانہ رویہ اختیار کر رہے ہیں جو دراصل ان کی شخصیت کا اصل عکس ہے۔انھوں نے ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لندن دنیا کے سب سے محفوظ اور متحرک شہروں میں سے ایک ہے، جہاں امریکیوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے اور مسلسل ہجرت کرکے آ رہی ہے