مریم نواز کو 7 کروڑ روپے واپس کرنے کا حکم، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست منظور کر لی

مریم نواز کو 7 کروڑ روپے واپس کرنے کا حکم، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست منظور کر لی

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت میں جمع کروائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران نیب کے وکیل نے آئینی عدالت میں درخواست واپس لینے سے متعلق بیانِ حلفی بھی جمع کروایا۔عدالت میں مریم نواز کی جانب سے وکیل جاوید ارشد بھٹی ایڈووکیٹ پیش ہوئے، جبکہ اسسٹنٹ ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر اور پراسکیوٹر فاطمہ شاہد بھی عدالت میں موجود تھے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ چوہدری شوگر مل کیس میں 7 کروڑ روپے بطور گارنٹی لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے تھے، تاہم نیب کی جانب سے شوگر مل کیس ختم کیے جانے کے بعد رقم واپس کیے جانے کی استدعا کی گئی۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو 7 کروڑ روپے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔