لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کی 7 کروڑ روپے کی واپسی کی درخواست پر سماعت کا اعلان

لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کی 7 کروڑ روپے کی واپسی کی درخواست پر سماعت کا اعلان

لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے جمع کروائے گئے 7 کروڑ روپے کی واپسی کی درخواست کی سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 11 مئی کو اس معاملے پر سماعت کرے گا۔  عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے بیانِ حلفی بھی طلب کیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چوہدری شوگر ملز ریفرنس میں 7 کروڑ روپے بطور گارنٹی لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائے گئے تھے، مگر نیب نے یہ کیس ختم کر دیا ہے۔  درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ہائی کورٹ میں جمع کروائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کرنے کا حکم صادر کیا جائے۔