مریم نواز، نواز شریف کے خلاف شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

مریم نواز، نواز شریف کے خلاف شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

احتساب عدالت نے مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز کی انکوائری بند کرنے سے متعلق نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور نواز شریف کے وکیل جاوید ارشد بھٹی نے عدالت میں اپنے دلائل مکمل کر دیے۔ نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف شوگر ملز کی تحقیقات بند کر دی گئی ہیں اور عدالت سے استدعا کی کہ وہ انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری دے۔احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے نیب کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ عدالتی فیصلہ آنے تک کسی قسم کی کارروائی یا فیصلہ مؤخر رہنے کا امکان ہے۔