پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی طبیعت ناسازی پر جیل سے اسپتال منتقلی

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی طبیعت ناسازی پر جیل سے اسپتال منتقلی

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید جناح کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔  
صنم جاوید کے شوہر کے مطابق، ان کی اہلیہ کو آنکھ اور معدے میں تکلیف کے باعث جناح اسپتال لایا گیا ہے، تاہم بیماری کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔  یاد رہے کہ صنم جاوید کو نو مئی کے مقدمے میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، اور وہ اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔