صنم جاوید کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری

صنم جاوید کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری

لاہور: عدالت میں سماعت کے دوران صنم جاوید کو پیش نہ کرنے پر کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

کیس کی سماعت جج ذوالفقار نعیم کی عدالت میں ہوئی، جہاں فلک جاوید کو تو پیش کیا گیا تاہم صنم جاوید کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔عدالت نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ جیل حکام سے وضاحت طلب کر لی اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر مکمل جواب جمع کرایا جائے اور عدم پیشی کی وجوہات واضح کی جائیں۔سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور زیر حراست افراد کی پیشی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔