سونیا گاندھی طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال داخل

سونیا گاندھی طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال داخل

بھارتی کانگریس پارٹی کی سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کی رکن سونیا گاندھی کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

طبیعت کی خرابی کی وجہ
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سونیا گاندھی کو پیٹ کے مسئلے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی حالت تشویشناک نہیں اور جلد انہیں ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

طبیعت میں بہتری
سر گنگا رام اسپتال کے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کے مطابق سونیا گاندھی کی طبیعت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور انہیں کسی سنگین پیچیدگی کا سامنا نہیں ہے۔

سونیا گاندھی کا سیاسی پس منظر
واضح رہے کہ سونیا گاندھی بھارتی کانگریس کی سابق صدر بھی رہ چکی ہیں اور دسمبر میں انہوں نے اپنی 78ویں سالگرہ منائی تھی۔