نشتر کالونی ،72 گھنٹوں میں 13 ملزم دھر لئے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی پولیس نے 72 گھنٹوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان میں 2 منشیات فروش، 3 اشتہاری،1 ہوائی فائرنگ کا مرتکب ملزم 4 لڑائی جھگڑے کے مرتکب اور 2 دیگر ملزمان شامل ہیں پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران پٹرولنگ، سنیپ چیکنگ اور خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیااشتہاری ملزمان ٹیلی گراف ایکٹ اور کرایہ داری کے مقدمات میں مطلوب تھے منشیات فروش شکیل اور لیاقت سے 1 کلو چرس برآمد کر لی گئی ہوائی فائرنگ کی 15 کال پر کارروائی سے ملزم کو اسلحہ سمیت موقع سے گرفتار کیاملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کیلئے سپیشل کارروائیاں جاری ہیں