غیر قانونی پتنگ ساز فیکٹری پکڑی گئی،2 گرفتار

ملزم غیر قانونی طور پر پتنگ بازی کا سامان تیار کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے، مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پتنگیں اور ڈور چرخیاں تیار کرنے والی فیکٹری بے نقاب کر دی۔کارروائی کے دوران فیکٹری مالک اور اس کے ساتھی ملزم کو گرفتار کر لیا گیاپولیس کے مطابق چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں پتنگیں، ڈور چرخیاں اور پتنگ بازی میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بر آمد کیا گیاملزمان غیر قانونی طور پر پتنگ بازی کا سامان تیار کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔پولیس نے ریکارڈ یافتہ پتنگ فروش خرم اور عبدالقدوس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ پتنگ بازوں، پتنگ سازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔