نواز شریف کے دور حکومت میں چیئرمین متروکہ وقف املاک رہے ،نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی
راولپنڈی (آئی این پی )مسلم لیگ (ن) کے معروف رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے ۔ خاندانی ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے مطابق صدیق الفاروق کی نماز جنازہ آج پیر کوادا کی جائے گی ، وہ طویل عرصہ سے علیل تھے۔ یاد رہے کہ صدیق الفاروق سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں چیئرمین متروکہ وقف املاک رہے ہیں اور گذشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کی نمائندگی کرتے ہوئے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر عرفان صدیقی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سیکرٹری اطلاعات صدیق الفاروق کے گھر بھی گئے تھے جہاں انہوں نے صدیق الفاروق کی عیادت اور مزاج پرسی کی تھی۔