چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ،حادثہ ڈرائیور کونیندآنے پرپیش آیا
بورے والا ( خصوصی رپورٹ)لاہور روڈ پر باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی، مرد، خواتین اور بچوں سمیت37افراد زخمی،زخمی ہسپتال منتقل،چار کی حالت نازک،تفصیلات کے مطابق بورے والا سے چار کلو میٹر لاہور روڈ پر سیالکوٹ سے واپس آنے والی باراتیوں کی بس ڈرائیور کو نیند آجانے سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 37 مسافر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے بارات کی بس نواحی گاوں 457/ای بی واپس آرہی تھی زخمیوں میں عالیہ بی بی فریحہ شارق عاتیہ بی بی،فرزانہ بی بی،مقصود احمد،عدنا ن،فرزانہ، خرم بی بی،حادیہ بی بی،ثریا بی بی،محمدامین،محمد عالم،رامین بی بی،حناء ،فیضان،فاجر علی،ثمینہ بی بی، محمدحنیف حرا بی بی،محمددین،محمد علیم،رامین بی بی،عابد علی کنزہ فاطمہ،علی رضا،فیاض احمد، عبدالمحید ،محمدفیصل ناہید بی بی،بشارت علی،محمد بشارت،زوہان علی، صائمہ بی بی، فرحان علی،سمیع آابوبکر،محمد بلال شامل ہیں۔