لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حملے کی مذمت اور پاک فوج سے اظہاریکجہتی کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔تفصیلات کے مطابق قراردادمسلم لیگ(ن)کے رکن اسمبلی امجدعلی جاویدنے جمع کرائی۔قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان رات کی تاریکی میں پاکستان پرکئے گئے بھارتی حملے کی شدیدمذمت کرتاہے،یہ حملہ بین الاقوامی قوانین اورخطے کے امن کیخلاف ایک جارحانہ اقدام ہے،پوری قوم اپنے محافظوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔