افغان اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کو خراجِ تحسین،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور(سپیشل رپورٹر )افغان اشتعال انگیزی کے موثر اور بھرپور جواب پر پاک فوج کے حق میں خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔یہ قرارداد مسلم لیگ  (ن)کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی بہادر، مدبر اور جرات مند قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔