تہرے قتل کے 2مجرموں کو دو دو بار سزائے موت

 ابو سفیان اور شاہل مختار نے اڈہ اقبال نگر کی رابعہ اور رشیدہ کو قتل کیاتھا 
چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) تھانہ کسووال کے مشہور تہرے قتل مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج چیچہ وطنی نور محمد دھوتھڑ نے جرم ثابت ہونے پر دونوں مجرموں کو دو دو بار سزائے موت کا حکم سنایا۔تفصیلات کے مطابق، تھانہ کسووال کے نواحی علاقے اڈہ اقبال نگر میں ملزموں ابو سفیان اور شاہل مختار نے اڈہ اقبال نگر کی رہائشی رابعہ جو چھ ماہ کی حاملہ تھی اور رشیدہ کو قتل کر دیا تھا۔ واردات کے بعد ملزم ابو سفیان نے خود کو خودساختہ مدعی بنا کر مقدمہ درج کروایا، تاہم مقتولہ رشیدہ بی بی کے بھائی درویش حسین نے عدالت میں استغاثہ دائر کیا کہ مقدمے کا مدعی ابو سفیان ہی اپنے ساتھی شاہل کے ساتھ اصل قاتل ہے۔