لاہور( خصوصی رپورٹ)شہر میں پرچو ن سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت8روپے کمی سے 584روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے کمی سے 403روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی 4روپے اضافے سے 275روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے20روپے زائد قیمت پر فروخت ہوا۔