ایس پی ارسلان زاہد کا سٹی ڈویڑن ہیڈکوارٹرزکا دورہ

 ملکی صورتحال اور سکیورٹی نقطہ نظر سے جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے سٹی ڈویڑن ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیاڈی ایس پی ڈولفن سٹی شہزادہ نجیب اور سول لائنز وقارالحسن  نے استقبال کیامیٹ دی فورس کے تحت جوانوں اور افسران سے خصوصی ملاقات،پیشہ وارانہ امور زیر بحث آئے ترجمان ڈولفن کے مطابق ملکی صورتحال اور سکیورٹی نقطہ نظر سے جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ایس پی ڈولفن نے سٹی اورسول لائن ڈویڑنز ڈولفن کی کارکردگی کا جائزہ لیاجوانوں کی بیرکس،جمنیزیم ،ورکشاپس کا خصوصی معائنہ کیا سٹی اورسول لائن ڈویڑن کی ڈولفن بائیکس کی انسپکشن کی ڈولفن جوانوں کی سرمنی میں شرکت،اسلحہ،کوت و ایمونیشن کا بھی جائزہ لیا۔ جوانوں کے پروفیشنل مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ایس پی ڈولفن نے لاگ بک،ڈیوٹی روسٹر،روزنامچہ کا ملاحظہ بھی کیاجوانوں کے زیر استعمال گیجٹس،اسلحہ کا بھی معائنہ کیاسٹی اور سول لائن ڈویڑن میں کرائم کے حوالہ سے ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز سے تبادلہ خیال کیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں کرپشن،اختیارات کا ناجائز استعمال کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں