ملزم عثمان نے منشیات کو لاہور کے تعلیمی اداروں میں سپلائی کرنا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کا لاہورڈرگ فری ویڑن منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ڈولفن سکواڈ نے راولپنڈی سے لاہور لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی۔ساندہ ڈولفن ٹیم نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا فرار ہونیکی کوشش کی ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد بند روڈ سے ملزم کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کر لی ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 2500 گرام چرس کے 3 پیکٹ برآمد ہوئیں ملزم نے منشیات کو لاہور کے مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں میں سپلائی کرنا تھاگرفتار ملزم عثمان کو مزیدقانونی کارروائی کے لیے تھانہ ساندہ کے حوالے کر دیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو توڑنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں