منشیات کی بڑی کھیپ سپلائی کرنے کی کوشش ناکام

 لاہور (کرائم رپورٹر) گڑھی شاہو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ دوران چیکنگ گڑھی شاہو پولیس نے ناج گھر چوک سے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ملزم سجاد حسین کے قبضے سے 690 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزم سجاد ناج گھر چوک میں منشیات فروخت کرنے کی نیت سے کھڑا تھا جسے پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم پر مقدمہ درج کر کے وِنگ انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بننے والے منشیات فروشوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔