موبائلز اسکواڈ نے لاکھوں کی قاتل کیمیکل ڈور کی سپلائی ناکام بنا دی

لاہور(کرائم رپورٹر)موبائلز اسکواڈ نے لاکھوں روپے مالیت کی قاتل کیمیکل ڈور کی سپلائی ناکام بنا کر ملزم گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر نکڑ جات پر سرچ اینڈ سویب کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز موبائلز اسکواڈ ناکہ نیو راوی پولیس نے  دوران چیکنگ مشکوک گاڑی  سے 56 سے زائد خطرناک کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے ملزم امجد علی کو برآمدگی سمیت شاہدرہ پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پتنگیں و خطرناک ڈور آن لائن آرڈر و سپلائی کے دھندے میں ملوث تھا