موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کرکے بلال کو زخمی کر دیا ،زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر چل بسا،قاتل فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)مصطفی آباد کے علاقے میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا بتایا گیا ہے کہ مصطفی آباد میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کرکے شہری بلال کو زخمی کر دیا زخمی بلال زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا ملزم موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی پولیس کے مطابق فائرنگ دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار کی جانب سے کی گئی شہری دھرم پورہ کا رہائشی ہے اور اس کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔