ہربنس پورہ میں جاوید بٹ اور مقصود بٹ کی فائرنگ سے علی نواز مارا گیا، مقدمہ درج ،ملزموں کی تلاش جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ میں معمولی لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 55 سالہ علی نواز جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاوید بٹ اور مقصود بٹ کی فائرنگ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعے کی وجہ پرانی رنجش بتائی جا رہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ اختر نواز، ایس ڈی پی او باغبانپورہ، ایس ایچ او ہربنس پورہ اور بھاری پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہائوس منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی احمد نواز کی مدعیت میں نامزد ملزمان مقصود بٹ، جاوید بٹ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہیایس پی کینٹ اختر نواز کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔