شیری رحمٰن کا بھارت پر تنقید: مسئلہ کشمیر پر بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ بات کی جائے

شیری رحمٰن کا بھارت پر تنقید: مسئلہ کشمیر پر بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ بات کی جائے

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت کبھی بھی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھتا دیکھنا نہیں چاہتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو خود احتسابی کی ضرورت ہے کیونکہ وہاں ہونے والی تباہی کا وہ خود کبھی اعتراف نہیں کریں گے، لیکن حقیقت سامنے آچکی ہے۔شیری رحمٰن نے بھارت کی ہندوتوا پالیسی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی یہ پالیسی شکست کے باوجود نہیں بدلے گی۔ پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنی قوم سے جو وعدے کیے تھے وہ اب اس کے حلق میں پھنس گئے ہیں اور حقیقت کو دنیا سے چھپانا ممکن نہیں رہا۔