لاہور(آئی این پی )پنجاب اسمبلی میں بنوں میں ہونے والے حملے کی مذمت کے لیے قرارداد جمع کروا دی گئی۔پنجاب اسمبلی کی رکن ایم پی اے سارہ احمد اور مہوش سلطانہ کی جانب سے بنوں حملے کی مذمتی قرارداد جمع کروائی گئی۔ قرارداد کے متن کے مطابق ایوان بنوں میں ہونے والے بزدلانہ اور سنگدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ یہ ایوان بنوں کے عوام اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے جو دہشت گردی کے خلاف بہادری سے برسرپیکار ہیں۔قرارداد کے متن میں تمام سیاسی جماعتوں اور سماجی قوتوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ملک کے استحکام اور سلامتی کے دشمن عناصر کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔