لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی میں بھارتی بزدلانہ حملے پر مذمتی قرارداد جمع کر ادی گئی۔قرارداد محمد احمد خان لغاری،علی احمد خان لغاری نے جمع کر ائی جس میں لکھا گیا کہ یہ ایوان حکومت بھارت کی جانب سے پاکستان کی خود مختاری اور جغرافیائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئی بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔یہ ایوان واضح کرتا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے،اپنی خود مختاری، سلامتی اور قومی وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ پوری پاکستانی قوم ، افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ، ہر قسم کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ عالمی برادری بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کا نوٹس لے۔