کینیڈا میںبھارتی بشنوئی گینگ کو دہشت گرد تنظیم قرا دیدیا گیا

گروہ سے منسلک بینک اکائونٹس اور جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم   دیدیا: وفاقی وزیر برائے پبلک سیفٹی
اوٹاوا(آئی این پی )کینیڈا نے گذشتہ دنوں  بھارت کے بشنوئی گینگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ملک بھر میں اس گروہ سے منسلک بینک اکائونٹس اور جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا کے وفاقی وزیر برائے پبلک سیفٹی نے  اس اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا   کہ بشنوئی گینگ نے کینیڈا کی تارکین وطن کمیونٹیز میں خوف اور خطرے کا ماحول پیدا کیا ہے۔