بھارت جنگ نہیں چاہتا، بشرطیکہ پاکستان بھی ایسا ہی چاہے: کرنل صوفیہ قریشی کی پریس کانفرنس
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے اور جنگ بندی پر آمادہ ہوگیا۔بھارتی فوج کی ترجمان کرنل صوفیہ قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جنگ نہیں چاہتا، بشرطیکہ پاکستان بھی ایسا ہی چاہے۔پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج کی ترجمان نے شدید نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد جگہوں پر فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ، آدم پور، ادھم پور اور بھوج ایئربیسز کو ہائی اسپیڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت جنگ نہیں چاہتا بشرطیکہ کہ پاکستان بھی ایسا ہی چاہے۔