حماس کو شدید نقصان پہنچایا گیا‘ابھی تک ختم نہیں کرسکے سربراہ اسرائیلی فوج

 اسرائیل کئی محاذوں پر لڑی جانے والی جنگ میں مکمل فتح کے لئے پرعزم ہے: وزیراعظم نیتن یاہو کا تقریب میں خطاب

 مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی ) اسرائیل کے نئے فوجی سربراہ ایال زامیر نے اعتراف کیا ہے  حماس کو مکمل شکست نہیں دی جا سکی اور مشن ابھی مکمل نہیں ہوا۔تل ابیب میں حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایال زامیر نے کہا  "حماس کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، لیکن یہ تاحال ختم نہیں ہوئی، ہمارا مشن ابھی باقی ہے"۔وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی اس موقع پر کہا  اسرائیل کئی محاذوں پر لڑی جانے والی جنگ میں مکمل فتح کے لیے پرعزم ہے۔ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب غزہ میں جاری جنگ بندی خطرے میں پڑتی دکھائی دے رہی ہے۔