9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کیلئے کوئی معافی نہیں ترجمان پاک فوج

ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا:ڈی جی آئی ایس پی آر‘چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا استنبول کا دورہ‘عالمی دفاعی نمائش میں شرکت‘  ترکیہ، آذربائیجان کے وزرائے دفاع سے ملاقاتیں

راولپنڈی(پبلک نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے  9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کیلئے کوئی معافی نہیں‘9مئی کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا‘دریں اثناء  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ کے شہر استنبول میں جاری IDEF-2025 عالمی دفاعی نمائش میں شرکت کی۔ ڈیفنس فیئر میں جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے  ترکیہ، آذربائیجان کے وزرائے دفاع سے علیحدہ ملاقاتیں کیں۔جس میں  دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  علاقائی و عالمی امن میں پاک افواج کے کردار کو سراہا گیا۔پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف بھی کیا گیا۔