اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر خطے کی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا

اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر خطے کی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا

وفاقی وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ٹیلی فون پر کویت کے وزیر خارجہ شیخ جاراح جابر الاحمد الصباح سے بات چیت کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیش رفت، بشمول کویت پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے کویت کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کے یکجہتی کے جذبات کا اعادہ کیا۔خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری بات چیت اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیرِ غور امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور پاکستان-کویت تعلقات کی مضبوطی دہرائی۔
بحرین سے رابطہ
اس سے قبل اسحاق ڈار نے عبد اللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فون پر بات کی۔بات چیت میں مشرق وسطیٰ اور وسیع خطے کی حالیہ صورتحال، بشمول بحرین میں حالیہ حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔