اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر خطے کی کشیدہ صورتحال پر بات کی

اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر خطے کی کشیدہ صورتحال پر بات کی

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے گذشتہ شب بحرین کے وزیر خارجہ عبد اللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فون پر بات کی۔

بات چیت کے اہم نکات:

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور وسیع خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔بحرین میں حالیہ حملوں سمیت دیگر واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔سینٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین اور اس کے عوام کے ساتھ پاکستان کے یکجہتی کے موقف کو دوہرایا۔انہوں نے خطے میں کشیدگی میں کمی، بات چیت، امن اور استحکام کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
بحرین میں تازہ صورتحال:

آج شب بحرین میں ایرانی ڈرون حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔بحرین دفاع فورس کی جنرل کمانڈ نے اس حملے کو ‘ایرانی جارحیت’ قرار دیا۔