داتا دربار کے قریب گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد، بچوں کی جان محفوظ

داتا دربار کے قریب گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد، بچوں کی جان محفوظ

لاہور کے علاقے احمد پارک میں ایک خوفناک واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت آزاد حسین (38 سال) اور پاکیزہ (35 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کا ابتدائی شبہ ہے کہ ہلاکت دم گھٹنے کے سبب ہوئی، تاہم اصل وجہ جانچ کے بعد واضح ہو سکے گی۔گھر میں موجود دو بچے، آٹھ سالہ خضر عباس اور چھ سالہ حر عباس، محفوظ رہے۔تحقیقاتی ادارے اور پولیس شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر کارروائی شروع کر چکے ہیں تاکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔