حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی تقریبات جاری، ہزاروں زائرین داتا دربار پہنچنے لگے

حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی تقریبات جاری، ہزاروں زائرین داتا دربار پہنچنے لگے

حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی تقریبات دوسرے روز بھی عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں، جہاں ملک بھر سے ہزاروں زائرین داتا دربار کا رخ کر رہے ہیں۔

عرس کے موقع پر زائرین کے لیے لنگر، دودھ کی سبیل اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے، جبکہ محافلِ نعت، ذکر و دعا اور روحانی اجتماعات میں علماء کرام، مشائخ عظام اور عقیدت مند بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔تقریبات کے دوران پاکستان کی سلامتی، امن و استحکام، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و فلاح کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی جا رہی ہیں۔ادھر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے سیکیورٹی، ریسکیو، میڈیکل کیمپس، صفائی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے ہیں تاکہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔انتظامیہ نے داتا دربار اور گردونواح میں غیر معمولی رش کے باعث شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ زائرین سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ نظم و ضبط برقرار رکھیں اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔