شانگلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے خاندان کے تین افراد جاں بحق، علاقے میں سوگ کی فضا

شانگلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے خاندان کے تین افراد جاں بحق، علاقے میں سوگ کی فضا

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے گاؤں لیلونی میں ایک المناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مکان پر اچانک آسمانی بجلی گرنے سے کمسن بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ گاؤں اچر میں پیش آیا، جو علاقے کا دور افتادہ اور پہاڑی حصہ ہے۔بجلی گرنے سے مکان شدید متاثر ہوا اور اندر موجود تمام افراد ملبے تلے دب گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں یار محمد, ان کی اہلیہ اور کمسن بچہ شامل ہیں، جو گھر کے واحد رہائشی تھے۔علاقے کی دور دراز صورتحال کے باعث مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا کر لاشوں کو باہر نکالا۔المناک واقعے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے اور مقامی افراد نے متاثرہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔