ضلع خیبر میں شدید گرمی کے بعد تیز آندھی اور موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم لنڈی کوتل کے علاقے زخہ خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔دوسری جانب ضلع خیبر کی تینوں تحصیلوں میں بارش اور تیز آندھی کے باعث کھڑی فصلوں اور میوہ دار درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ شہریوں کو خراب موسمی صورتحال کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔