بھٹو یونیورسٹی ،پمز ڈینٹل ہسپتال انتظامی کنٹرول پر کمیٹی نہ بن سکی

 نوٹیفکیشن تاحال جاری نہ ہوا ،کمیٹی کی عدم تشکیل پر سینیٹ کمیٹی کے شدید تحفظات 
 اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم ، آج اجلاس ، جلد سفارشات پیش کی جائینگی ، وزارت صحت 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) وزارت قومی صحت نے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اور پمز کے مابین ڈینٹل کالج سکول اور ڈینٹل ہسپتال کے انتظامی کنٹرول ،بجٹ تنازع کا جائزہ لینے کیلئے تاحال کمیٹی تشکیل نہیں دی ، وزارت قومی صحت کے حکام نے گزشتہ روز سینیٹ قائمہ کمیٹی قومی صحت میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ تنازع پر اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کردی ہے، جو معاملے کا جائزہ لے کر ڈینٹل کالج و ہسپتال کا انتظام بھٹو میڈیکل یونیورسٹی یا پمز انتظامیہ کو سو نپنے کے حوالے سے سفارشات پیش کرے گی، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا…