لاہور(خصوصی رپورٹ)پرنسپل میڈیکل آفیسر جناح ہسپتال ڈاکٹر محسن شاہ کو جناح ہسپتال سے تبدیل کرکے 23فروری سے پنجاب ڈینٹل ہسپتال کا ایم ایس تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔موجودہ ایم ایس ڈاکٹر بخت یاور کاظمی کل سے اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سے ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔