ڈینٹل ہسپتال: اورل،میکسلو فیشل ڈیپارٹمنٹ دوبارہ فعال

 اسٹیٹ آف دی آرٹ بائیو میڈیکل آلات نصب ، فری سرجری کی سہولت فراہم 
 ڈیپارٹمنٹ کو جدید سہولیات سے آراستہ کردیا گیا ، ڈاکٹر بخت یاور نے معائنہ کیا 
لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب ڈینٹل ہسپتال لاہور میںاورل،میکسلو فیشل ڈیپارٹمنٹ کو طویل عرصے بعد فعال کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام ہسپتال کی حالیہ بڑی رینوویشن اور ری ویمپنگ کے بعد ممکن ہوا۔ایم ایس ڈاکٹر بخت یاور نے عہدہ سنبھالنے کے ڈیڑھ ماہ کے اندر ہی انتھک محنت سے یہ سنگِ میل عبور کیا اور ڈیپارٹمنٹ کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا۔ اس موقع پر الیکٹرانک آٹو کلیو، جدید اینستھیزیا مشین، آپریشن ٹیبل اور آپریشن لائٹس سمیت اسٹیٹ آف دی آرٹ بائیو میڈیکل آلات نصب کیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی کنسلٹنٹ اینستھیٹسٹ کی خدمات اور مریضوں کے لیے فری سرجری کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ ریاض، شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر شاہد علی، اور ان کی ٹیم نے خدمات کے آغاز پر آپریشن لسٹ کو حتمی شکل دی اور مریضوں کی نگہداشت کا سلسلہ شروع کیا۔ڈاکٹر بخت یاور نے او پی ڈی، ڈسپنسری، مرد و خواتین وارڈز کا معائنہ کیا اور سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شعیب حسن خان (انچارج سرجری II)، بایو میڈیکل ٹیم، فارماسسٹ ملک ارشد محمود اور کاشف شریف سینٹری انسپکٹر نے بھی مریضوں کی دیکھ بھال اور فراہم کردہ جدید سہولیات کا جائزہ لیا