سرگودھا(خصوصی رپورٹ)سیٹلائٹ ٹا ئون میں گھریلو ناچاقی پرخاتون کی تندور میں چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودسوزی کی کوشش،موقع پر موجود افراد نے بروقت نکال لیا، بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ عظمیٰ ذہنی معذور ہے۔جس کے پا ئوں اور ٹانگیں 18 فیصد جھلس گئیں،اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ خاتون کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلو ئوں سے واقعہ کی چھان بین شروع کر دی گئی۔