نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر دریا میں چھلانگ لگا دی

30 سالہ عثمان کی تلاش کیلئے راوی میں دو ریسکیو کشتیوں کے ذریعے مسلسل پٹرولنگ کی جا رہی ہے 
لاہور(کرائم رپورٹر)پرانے راوی پل کے قریب دریائے راوی میں ایک شخص کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق غوطہ خور ٹیمیں اور ایمرجنسی گاڑیاں جائے وقوعہ پر موجود ہیں جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دریائے راوی میں دو ریسکیو کشتیوں کے ذریعے مسلسل پیٹرولنگ بھی کی جا رہی ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کالر کے مطابق 30 سالہ عثمان نزیر ولد نزیر احمد نے گھریلو لڑائی جھگڑے کے باعث دریائے راوی میں چھلانگ لگا دی۔ سرچ آپریشن کالر کی اطلاع، شک اور تسلی کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے جبکہ تاحال کسی شخص کو دریا سے نکالے جانے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔